• news

فیصل آباد: زمیندار گن مین سمیت قتل‘ نامعلوم افراد نے کاشتکار کو ذبح کردیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں زمیندار سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر162ر۔ب کا رہائشی 16سالہ احمد اپنے گن مین 20 سالہ منیب کو ساتھ لے کر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جھمرہ میں اپنی کار پر میٹرک کا ضمنی امتحان دینے آ رہا تھا اور سکول کے باہر کار کے قریب کھڑا تھا کہ ان کے کار سوار مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر احمد اور گن مین منیب موقع پر ہی جاں بحق اور ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سکول کے باہر دوہرے قتل کی واردات پر طلباءمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کے مطابق ان کی خاندانی پرانی دشمنی تھی۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر94گ۔ب کا رہائشی 35سالہ اقبال رات کو کھیتوں کو پانی لگانے گیا تو وہاں نامعلوم افراد نے اسے تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔ صبح اہلخانہ ڈھونڈتے ہوئے کھیتوں میں گئے تو قتل کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن