سی پیک کیخلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے: احسن اقبال کی چینی سفیر سے گفتگو ‘وزیر داخلہ کو پلاننگ کمشن کا اضافی چارج بھی مل گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور زیربحث آئے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر ایف سی بلوچستان کو شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دونوں ملک دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔