شیخوپورہ: جماعت اسلامی کے جلسہ میں 10 رہنماﺅں اور کارکنوں کی جیبیں کٹ گئیں
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سراج الحق کی شیخوپورہ آمد کے موقع پر جیب تراشوں کے گروہ نے پنڈال کے اندر اور استقبالی ہجوم میں 10 سے زائد پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی جیبیں صاف کردیں۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ، 15 کے قریب موبائل فون اور قومی شناختی کارڈ سمیت قیمتی دستاویزات سے محروم ہوگئے۔ ضلعی نائب امیر چودھری خالد محمود ورک ایڈووکیٹ، القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری شہزاد علی ورک اور چودھری شوکت علی ورک آف رتالی ورکاںکی جیبیں صاف کردیں۔ شیخوپورہ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی اجتماع کے موقع پر اتنے زیادہ افراد جیب تراشی کا شکار ہوئے ہیں۔