• news

کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گی‘ سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں سچ کامیاب ہوگا۔ حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگمکلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، لاہور کے عوام کا سابق وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد ہے، ماضی میں بھی لاہور کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرکے کامیاب کیا۔ وفاقی وزیر نے ورلڈ الیون ایونٹ کے آغاز کے حوالے سے کہا کہ اب پاکستان آگے کی طرف بڑھ رہا ہے، کھیلوں کے آغاز سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاکستان میں دہشت ختم ہوگئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن