• news

نیب عدالت نے نوازشریف کی گرفتاری کا حکم دیا تو عمل کرنا پڑیگا : وزیراعظم

اسلام آباد+ لندن (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب عدالت نے نواز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا تو عملدرآمد کرنا پڑیگا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا الیکشن کمشن نے عمران خان کی گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔ اس پر بھی عملدرآمد کرنا پڑیگا۔ وزیر اعظم سے سوال کیا گیا سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کا نیب کا حکم آجائے تو کیا کریں گے؟ تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمل کرنا پڑیگا کوئی چوائس نہیں، سوال کیا گیا الیکشن کمشن نے عمران خان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے کیا گرفتاری کیا جائیگا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمشن کی ہدایت ہے تو گرفتار کرنا پڑیگا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کو نوازشریف کے ساتھ لندن کی بونڈ سٹریٹ کی شنیل شاپ پر دیکھا گیا ہے۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے لندن کے راستے نیویارک روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی الگ سے لندن چلے گئے ہیں ۔ وزیراعظم لندن میں قیام کے بعد کل 18 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم نیویارک میں عالمی رہنماو¿ں اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کونسل فار فارن ریلیشن سے بھی خطاب کریں گے۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر کا اجلاس بھی ہوگا۔ امکان ہے وزیراعظم لندن میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے بعض معاملات کے بارے میں مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیل اور حدیبیہ کیس کھولنے کے ممکنہ فیصلہ کے بعد اسحاق ڈار کا بطور وزیر مستقبل اب سوالیہ نشان بننا شروع ہوگیا ہے۔ اسحاق ڈار کی لندن روانگی ‘ وزیراعظم لندن میں موجودگی اور میاں نوازشریف کے ساتھ ملاقات کے باعث اس معاملہ پر بھی مشاورت کا امکان ہے۔ وزیراعظم 23 ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔ جس کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔ لندن سے نمائندہ خصوصی کے مطابق لندن پہنچنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ائرپورٹ پر استقبال کیا وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے اور مے فیئر فلائٹس جاکر بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے مریم نواز بھی دو دن بعد لندن پہنچ رہی ہیں ۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج لندن پہنچیں گے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کو لندن بلایا ہے نواز شریف لیگی رہنما¶ں سے سپریم کورٹ نظرثانی فیصلے پر مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم/ لندن

ای پیپر-دی نیشن