چیئرمین سینٹ سے وفاقی وزراء کی ملاقات کو غلط رپورٹ کیا گیا صرف ایوان سے متعلق بات چیت ہوئی: سینٹ سیکرٹریٹ
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین سینٹ سے وفاقی وزراء کی ملاقات سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران صرف ایوان کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ روز سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں چیئرمین سینٹ سے انکے چیمبر میں قانون اور ریلوے کے وفاقی وزراء کی ملاقات غلط طریقے سے رپورٹ کی گئی ہے۔ دونوں وزراء نے چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی اور حکومت کی طرف سے ایوان میں باقاعدگی کے ساتھ حاضری کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔