• news

نوازشریف کے محاسبے سے پاکستان مضبوط ہو ا ’’دیسی ارسطو‘‘ ہمیں ڈرا رہے ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں بادشاہت کمزور اور جمہوریت کو استحکام میسرآیا ہے اور نواز شریف کے محاسبے سے پاکستان مضبوط ہوا ہے اور مزید ہوگا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت اورقومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں انتہائی نامناسب جملہ بازی افسوسناک ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر رونا دھونا چھوڑیں اور نیب کو مطلوب نواز شریف اور ان کے بچوں کو واپس بلوائیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ایسے ’’ارسطوئوں‘‘ سے پالا پڑا ہے جن کے فلسفے پر خود عقل ماتم کناں ہے، پوری دنیا کرپشن کو ایک لعنت کے طور پر دیکھتی اور اس کے خاتمے کے لئے خصوصی محنت کرتی ہے، دیسی ‘‘ارسطو’’ ہمیں ڈراتے ہیں کہ نواز شریف کا محاسبہ کیا تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا جبکہ پاکستان میں بادشاہت کمزور اور جمہوریت کو استحکام میسر آیا ہے اور نوازشریف کے محاسبے سے پاکستان مضبوط ہوا ہے اور مزید ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن