• news

کرپشن کیخلاف آگاہی کیلئے نیب اور خیبر پی کے حکومت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو اور خیبر پی کے حکومت کے مابین کرپشن‘ بدعنوانی کے خلاف آگاہی کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ نیب کی طرف سے یادداشت پر ڈائریکٹر آگاہی و روک تھام مرزا سلطان محمد سلیم اور خیبر پی کے حکومت کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس و امور نوجوانان جنید خان نے دستخط کئے۔ ہفتہ کو نیب اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو اور خیبر پی کے حکومت کے درمیان کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف آگاہی کے لئے نیب ریجنل بیوروکے پی کے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اور ڈی جی نیب کے پی کے بریگیڈئیر (ر) فاروق ناصر اعوان بھی موجود تھے۔ مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت خیبر پی کے حکومت اور نیب مل کر بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن