ایشیا کپ ہاکی :2روزہ حتمی ٹرائلزکل سے شروع ہوں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش میں 11اکتوبر سے شروع ہونےوالے ایشیا ہاکی کپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام آئندہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ حتمی ٹرائلز 19 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔جس کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔