چیف منسٹرپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کوچز ٹریننگ پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف منسٹرپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کوچز ٹریننگ پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع ہو گیا۔ جس میں ریسلنگ ،والی بال ، کبڈی اور اتھلیٹک کے کوچز کو تربیت دی جائے گی۔ ٹریننگ کے پہلے روز پنجاب کے 36اضلاع سے آئے ہوئے کوچز کو سپورٹس اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے لیکچرز دیئے۔