• news

سول ملٹری تعلقات پر پلڈاٹ رپورٹ جاری، پارلیمنٹ کی فعالیت اجاگر

اسلام آباد (صباح نیوز) سول ملٹری تعلقات پر اگست کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے خارجہ امور اور قومی سلامتی کے معاملات پر قومی سلامتی کمیٹی کے تسلسل سے تین اجلاس منعقد ہونے وزیراعظم اور آرمی چیف میں چار بار ملاقاتیں اور پارلیمنٹ میں ان امور پر بحث کا کلیدی طورپر تذکرہ کیا گیا قومی سلامتی پر پارلیمینٹ کی فعالیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ سول ملٹری قریبی رابطوں کو سراہا گیا ہے اور رپورٹ میں پاک فوج کے آئین و جمہوریت کے ساتھ عزم کے اعادہ کا تذکرہ کیا گیا ہے امریکہ سے امداد کی ضرورت نہیں عزت و احترام اور باہمی اعتماد کی ضرورت ہے سے متعلق آرمی چیف کی گزشتہ ماہ امریکی سفیر سے ملاقات کو بھی رپورٹ میں خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ اگست میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے یہ جائزہ رپورٹ حال ہی میںحسب معمول ایک غیر سرکاری ادارے (پلڈاٹ) کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔جائزہ رپورٹ کے آغاز میں پاک فوج کے ترجمان کے 21 اگست کے اس بیان کو سول ملٹری میں کوئی تقسیم نہیں۔ چیئرمین سینٹ کے گزشتہ ماہ کے آغاز میں ریاستی اداروں بشمول فوج میں مکالمہ کی تجویز کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ جائزہ رپورٹ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سفارت کاری میں تسلسل سے کردار اور گزشتہ ماہ امریکہ اور افغانستان کے سفیروں سے ملاقاتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر کی جے آئی ٹی سے متعلق پریس کانفرنس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے مشرف کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کا ذکر بھی ملتا ہے۔ آرمی چیف کی نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا اہم تذکرہ بھی رپورٹ میں ملتا ہے۔ سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کلثوم نواز شریف کی صحت دریافت کرنے کے لئے ٹیلی فون کا بھی خصوصی طور پر اس جائزہ رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن