پارلیمنٹ ہائوس کے تمام حصوں‘ راہداریوں میں 200 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے
اسلام آباد (صباح نیوز) حفاظتی نکتہ نظر کے تحت پارلیمنٹ ہائوس کے تمام حصوں اور راہداریوں میں آج سے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام شروع ہوجائے گا۔ نگرانی کے روم میں بھی مزید جدید آلات لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے دو سو سے زائد کیمروں کی تنصیب ہوگی، سروے ٹیم نے پارلیمنٹ ہائوس کے تمام حصوں، راہداریوں، چیمبرز، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور احاطے میں کیمرے لگانے کی نشاندہی کر دی ہے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے نقشے کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔