وہاڑی، ساہیوال‘ نوشہرہ وادی سون: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 3نوجوانوں کی خودکشی
وہاڑی+ ساہیوال+ وادی سون (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 3 نوجوانوں کی خودکشی‘ توجہ نہ دینے پر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے ورثاء کا ڈاکٹروں کیخلاف احتجاج۔ ساہیوال کی نواحی کچی آبادی میں 20 سالہ نوجوان شاہد فرید نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ 23 سالہ تصور سلطان کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا‘ غصے میں آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں‘ لواحقین نے تحصیل ہسپتال نوشہرہ پہنچایا‘ ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر پیرامیڈیکل سٹاف کے چند قطرے پلاکر ضلعی ہسپتال خوشاب ریفر کر دیا۔ سرگودھا ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا۔ ورثاء نے نوشہرہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کو ہسپتال میں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔ وہاڑی میں نواحی گائوں 19 ڈبلیو بی کے رہائشی لیاقت علی 19 سالہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہر کی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔