• news

لاہور، فیروز والا، 40 لاکھ کے ڈاکے، رائیونڈ روڈ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر ایک زخمی

لاہور + فیروز والا+ مانگا منڈی (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا ہے۔ شادباغ کے علاقہ بھمبھے جھگیاں میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شبیر اور رانجھا گجرسے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون جبکہ اختراور اس کی فیملی کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 3لاکھ مالیت کی نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ لئے جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اختر کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مانگا منڈی میں تنویر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8 لاکھ مالیت، باغبانپورہ میں ند یم کے اہلخانہ کو کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 24ہزار مالیت، شمالی چھائونی میں نواز کے گھر سے 2لاکھ 37 ہزار مالیت، مسلم ٹائون میں اظہار کے گھر سے2لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، کاہنہ میں شعیب اور اس کی فیملی کو یرغمال 4لاکھ مالیت، سمن آباد میں عرفان اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ مالیت، سندر میں زاہد اور فیملی سے 2لاکھ 70ہزار مالیت کی نقدی، موبائل فون اور زیورات، مغلپورہ میں وسیم سے ساڑھے3 لاکھ، جوہر ٹائون میں رشید سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، لٹن روڈ میں طاہر سے سوا لاکھ روپے، شاہدرہ میں فیضان سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں واصف سے 53ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے سول لائن سے وقاص، ڈیفنس سی سے کا شف، شادباغ سے شہبازکی کاریں جبکہ مصری شاہ سے عمار، مزنگ میں سلطان، ساندہ سے مقصود، سمن آباد سے اعجاز، ٹائون شپ سے ذیشان، والٹن روڈ سے فرحان، مناواں میں ندیم، شاہدرہ میں اشتیاق، مسلم ٹائون میں نعمان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی مریدکے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر ر انا علی کو روک کر ایک لاکھ پندرہ روپے موبائل چھین کر لے گئے۔ رانا ٹاؤن میں ڈاکو ملک شاپ کے مالک کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 35 ہزار روپے موبائل چھین کر لے گئے۔ ٹول پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے بلال احمد کو روک کر اس سے 40 ہزار روپے، موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوؤں نے سرفراز احمد کے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ مانگا منڈی سے نامہ نگار کے مطابق مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر8 ڈاکوئوں کا راج شہریوں کی نیند حرام پولیس سوتی رہی۔ گزشتہ رات مانگا منڈی دربار حسین شا ہ کے قریب رائیونڈ روڈپر8 ڈاکوئوں نے سرعام ڈاکو ناکہ لگائے رکھا ڈاکو ہر آنے جانے والی گاڑی، ٹیوٹا مسافر وین، موٹرسائیکل سواروں، بسوں اور ٹرکوں کو لوٹتے رہے۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لوٹ مار کرتے رہے اور سڑک کے دونوں اطراف اسلحہ لہراتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلاتے رہے۔ ڈاکوئوں نے مسافر، عورتوں سے تقریباََ 150000لاکھ روپے کے زیورات، لاکھوں روپے نقدی قیمتی موبائل فون چھین لیے اور ایک جیپ کے نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کر دی پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود وہ 2گھنٹے بعد موقع واردات پر پہنچی۔ ڈاکو رات 9بجے سے 11 بجے تک لوٹ مار کرتے رہے۔ پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر ہر دس منٹ بعد روڈ پر گشت کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر گزشتہ رات نہ تو کوئی پولیس کا جوان نظر آیا اور نہ ہی کسی نے شہریوں کو لوٹنے سے بچایا۔ یاد رہے کہ لاہور بھر میںجرائم کرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام ہر مہینے سب اچھے کی رپورٹ دینا محض دعووں تک محدود شہر بھر کی سیاسی سماجی اور فلاحی تنظیموں نے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی راہزانی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن