خواجہ آصف کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے نیویارک میں ملاقات کا امکان
نئی دہلی / نیو یارک (آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ان کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے درمیان اگلے ہفتے نیویارک میں ملاقات کا امکان ہے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر دونوں رہنمائوں کے شنگھائی تعاون تنظیم اور سارک گروپ کے اجلاسوں میں شرکت کا امکان ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ سشما سوراج 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگی۔