• news

قومی اسمبلی‘ سینٹ اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد، لاہور (خصوصی نمائندہ+ این این آئی)قومی اسمبلی، سینٹ پنجاب اسمبلی کے اجلاس (آج) پیر کو دوبارہ ہوں گئے، رواں ہفتے سینٹ سے الیکشن بل ترامیم کیساتھ منظور ہونے کے بعد دوبارہ قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے دستخط کے بعدالیکشن بل2017 باقاعدہ ایک قانون بن جائیگا۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر رانا محمد اقبال خان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن