• news

جمعیت علما اسلام ضلع ملتان کے سابق امیر خورشید عباس گردیزی انتقال کر گئے مولانا فضل الرحمن کا اظہار تعزیت

ملتان ، لاہور (نامہ نگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے سابق امیر سید خورشید عباس گردیزی گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ انکی نماز جنازہ آج صبح 7 بجے واپڈا ٹاؤن ملتان میں ادا کی جائیگی۔ بعد ازاں انکے آبائی گاؤں سالار واہن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے سید خورشید عباس گردیزی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت اور اسکے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے گزاری۔ مرحوم کی دین، ملی اور جماعتی خدمات مدتوں یاد رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان، پنجاب کے صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحماناور دیگر نے نے بھی خورشید عباس گردیزی کے انتقال پر ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن