• news

قائدین مسلم لیگ ن قوم کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں: اشرف رسول

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ عوامی خدمت کرنے والے قوم کے دلوں کے بھی حکمران ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ملکی ترقی کی ضامن جماعت ہے۔ ملکی ترقی کے مخالفوں کو انجام تک نہ پہنچایا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکے گا۔ بہتان تراشی کرنے والے صرف ملک کی خوشحالی روکنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف اقتدار نہیں اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی اصول پسندی کی وجہ سے آج ملک بھر کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ میاں نواز شریف ہی ہمارا اصل لیڈر ہے جو دلوں میں بستا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی چار سالہ کارکردگی ہر حوالہ سے لائق تحسین ہے۔ حکومت نے کھربوں روپے کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

ای پیپر-دی نیشن