میانمار میں مسلمانوں پر مظالم، مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی ادارے بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور ستم بالائے ستم کہ امریکہ کے ایجنٹ مسلم حکمران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ آرمی چیف کے جراتمندانہ اقدامات نے قوم کے دلوں میں جذبہ جہاد بیدار کردیا ہے قوم ان سے توقع کرتی ہے کہ برما کے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔