آلودگی سے پاک فضا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے آلودگی سے پاک فضا ہماری اولین ترجیح ہے ٗاس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے بہتر قانون سازی کی جا سکتی ہے۔ صاف فضا کے چیلنج پر پارلیمان کے کردار کے موضوع پر گول میز مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں قائم ای پی ایزاور سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے سیکرٹریٹ کی شروعات کیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے سیکرٹریٹ میں 17اہداف کے حوالے سے جامع مواد اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ صوبائی ٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔ صوبائی ٹاسک فورسز بھی فعال کر دار ادا کر رہی ہیں۔