• news

فورسز کو کہہ دیا پاکستان پر اتنی گولیاں چلاؤ کوئی گن نہ سکے:راجناتھ کی ہرزہ سرائی

نئی دلی(اے این این ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان مخالف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی بند ہونے تک پاکستان بھارت کو کمزور کرنے کیلئے جب تک دہشت گردی کو بر آمد کرنا بند نہیں کرتااس کیساتھ بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں،فورسز کو کہہ دیا ہے پاکستان پر اتنی گولیاں چلاؤ کہ کوئی گن نہ سکے۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بات چیت کا تب تک کوئی فائدہ نہیں جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان بدستور اس بات کی کوششیں کررہا ہے کہ بھارت کو کمزور کیا جائے اور اس مقصد کی خاطر وہ دہشت گردوں کو اس پار دھکیل رہا ہے اور سرحدوں پر فائر بندی کی خلاف ورزیاں بھی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور اب بھارت کمزور ملک نہیں۔انکا کہنا تھا کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بات چیت شروع کی جائے، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی سے بھی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن جب تک پاکستان بھارت کو کمزور کرنے کیلئے دہشت گردی کو بر آمد کرنا بند نہیں کرتا پاکستان کیساتھ بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن