سرتاج عزیز سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور شعبہ توانا ئی کے ماہرین کی ملاقات
اسلام آباد (آن لائن) سرتاج عزیز سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور شعبہ توانائی کے ماہرین نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرتاج عزیز سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی سربراہی میں شعبہ توانائی کے ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کیلئے مربوط توانائی اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ سرتاج عزیز نے ملاقات میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں آسانیاں لانے کیلئے ملک میں توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مربوط توانائی کے معاہدوں کو فعال بنایا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان مربوط توانائی کے معاہدوں کے اثرات جلد سامنے آنے چاہئے۔ مربوط توانائی کے معاہدے کو بارہواں 5 سالہ منصوبے کا حصہ بنایا جائیگا جبکہ امریکی سفیر نے مربوط توانائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان کی بھرپور معاونت کریگا۔