لاہور: پھلوں کے گودام میں زہریلی گیس بھرگئی، 2مزدور جاں بحق‘3بیہوش
لاہور(نامہ نگار)گودام میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے سے 2 مزدور جاںبحق جبکہ3 کی حالت غیر ہوگئی ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ گلشن اقبا ل کے علا قہ ملتان چونگی میں پھلوں کے گودام میں امونیا گیس لیک ہونے کے باعث 2 مزدور 15سا لہ عمرفا روق اور24سا لہ اختر موقع پر جاں بحق جبکہ3 مزدور ارشا د اور جبیب وغیرہ بے ہوش ہو گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں ہیں جبکہ بے ہوش مزدوروںکو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ جہا ں دومزدورں کی حا لت تشو یشنا ک بتا ئی جا تی ہے۔ پو لیس کے مطابق گودام میں مصنو عی طر یقے سے کچے پھلو ں کو پکا نے کیلئے زہر یلی گیس کا استعما ل کیا جا رہا تھا۔