• news

شہباز شریف پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے وا لا دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

لاہور (نوائے وقت زپورٹ) حساس اداروں نے ماڈل ٹائون سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ برآمد کر لی۔ دہشت گرد نے وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی تیاری کر رکھی تھی۔ گرفتار دہشت گرد ارفع کریم اور میں پی آئی ٹی سی آفس کے افسر کا ڈرائیور تھا۔ دہشت گرد وزیراعلی پنجاب کی رہائشگاہ 180 ایچ ماڈل ٹائون سے 9 فرلانگ فاصلے پر رہائش پذیر تھا۔ اعلی افسران نے تصدیق کی کہ دہشت گرد کو چند دن پہلے ماڈل ٹائون سے گرفتار کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ارفع کریم ٹاور دھماکے کے بعد ایک مشکوک شخص کو پکڑا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن