• news

آرمی چیف لیگی کارکنوں کے اغوا کی تحقیقات کرنا چاہیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا

لاہور (آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہم آرمی چیف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں ، وہ اتنی اچھی سوچ رکھتے ہیں تو خدا ان کو کامیابی دے، آرمی چیف لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اغواءکی تحقیقات کرنا چاہیں تو ہم مکمل تعاون کرنے کےلئے تیار ہیں، اگر یہ ثابت ہوکہ یہ واقعہ ہوا ہی نہیں یا ان کو کسی سول ایجنسی نے اٹھایا ہے تو پھر ہم ذمہ دار ہیں، ہمیں جو سزا دی جائے قبول ہو گی ، لبیک پارٹی یا ملی مسلم لیگ والے لوگ تو ووٹ کے نظام پر یقین ہی نہیں رکھتے ان کو صرف اس لئے لانچ کیا گیا تاکہ ہمارا ووٹ بینک کاٹا جا سکے۔ ہم ہر صورت ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں اور ملک کو بہتری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔ فوج ہمارا ادارہ ہے، فوج میں 99.9 فیصد لوگ ایسے ہیں جو جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی حفاظت کےلئے تیار بیٹھے ہیں، فوج سے ہمیں بھی پیار ہے یہ ہمارے ملک کا ذمہ دار ادارہ ہے اس کے بغیر ہمارا تحفظ مکمل نہیں ہوتا۔ اس ادارے کا نام لیکر تو ہم بھی کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ عمران خان کو تسلیم کرنا چاہیے کہ لوگوں نے ججز کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ اگرووٹنگ کا وقت زیادہ ہوتا تو 40 فیصد سے بھی زیادہ فرق کے ساتھ ہم جیت جاتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن