-بلاول بھٹو کل ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، ضلعی انتظامیہ نے اجازت دیدی
لاہور+ ساہیوال (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے 20 ستمبر کو ظفر علی سٹیڈیم میں جلسہ عام کی انتظامیہ نے اجازت دے دی۔ جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں 19 ستمبر کو 11 بجے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زماں کائرہ، سیکرٹری ندیم افضل چن اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو، فرید ٹاﺅن ڈبلیو بلاک میں شیخ عبدالرﺅف کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرینگے۔ شیخ عبدالرﺅف مسلم لیگ (ن) کے مقامی صوبائی وزیر کے قابل اعتماد ساتھی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر ساہیوال شہر کی تجارتی انجمنوں کے عہدیدار بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بدھ 20 ستمبر کو جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سے بذریعہ جہاز لاہور آئیں گے اور اگلے روز یہاں سے ساہیوال بذریعہ سڑک جائیں گے۔
بلاول بھٹو