سربیا کی ہم جنس پرست وزیر اعظم کی ہم جنس پرستوں کی پریڈ میں شرکت‘ حکومت تمام شہریوں کے حقوق کی قدر کرتی ہے: مزبرنابک
بلغراد(آن لائن)سربیا کی وزیراعظم بلقان ممالک کے سربراہوں میں ایسی پہلی سربراہ ہیں جنھوں نے ہم جنس پرستوں کی پرائڈ پریڈ میں شرکت کی ہے۔اینا برنابک پہلی ہم جنس پرست اور پہلی خاتون ہیں جو سربیا کی سربراہی کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایاکہ سربیا اختلاف کی قدر کرتا ہے۔ آج میرا یہی پیغام ہے کہ سربیا کی حکومت اپنے تمام شہریوں کے حقوق کی قدر کرتی ہے۔وہ دنیا کے ان چند رہنماو¿ں میں ہیں جو کھلے عام خود کو ہم جنس پرست کہتے ہیں۔