خیبرپی کے کے عوام مینڈیٹ دینا بھی اور لینا بھی جانتے ہیں:امیرمقام
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپی کے کے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپی کے کے عوام مینڈیٹ دینابھی جانتے ہیںاورلینابھی جانتے ہیں،تحریک انصاف کے ڈسپوزبل اوربرائے نام تبدیلی کو دفنائیںگے، عوام ووٹ کے استعمال کے دوران سیاسی جماعتوںکے ماضی اورحال کی کارکردگی پرضرورنظرڈالیں۔ حلقہ این اے 120 میںکامیابی پرتمام ورکروںکوتہہ دل سے مبارکباددیتاہوں،مسلم لیگ(ن)کاایجنڈاعوام کی ترقی اورخوشحالی ہے،چارسال میٹروبس کوجنگلااورکمیشن منصوبے کہنے والے کس منہ سے اب میٹروبنانے پرکریڈٹ لے رہے ہیںکیونکہ انکے مطابق تویہ ایک جنگلااور کمیشن کی خاطرشروع کیاگیاایک منصوبہ تھا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے120میںکامیابی کی خوشی میںپشاورشہرمیں ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںہزاروںکارکنوںنے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے حلقہ این اے فور میں ضمنی انتخابات میں ناصرخان موسیٰ زئی کی نامزدگی کا بھی باضابطہ طور پر اعلان کیا۔