• news

-گورنر پنجاب کا فون‘ پاکستان میرا دل عوام پہچان ہیں: نواز شریف

لاہور (حصوصی رپورٹر ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ¿ خیال کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی حلقہ این اے 120 کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح، سیاسی تسلسل کا اعادہ اور عوام کا محمد نواز شریف سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میرا دل ہے اور یہاں کے بیس کروڑ عوام ان کی پہچان ہیں۔ دریں اثنائ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے گیارہ رکنی وفد نے چئیرمین حاجی امجد فاروق کی قیادت میں گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر نے کہا ہے کہ امن و امان ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے جسے یقینی بنانے کے لیے عام آدمی کی شمولیت بھی اُتنی ہی ضروری ہے جنتا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ معاشرے میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن