• news

شیخوپورہ:سلنڈر پھٹنے سے ورکشاپ کی چھت گر گئی 3 مزدور دب کر جاں بحق

شیخوپورہ+ فیروز والہ + جوئیانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگاران) لاہور روڈ ٹول پلازہ کے قریب ایک موٹرسائیکل رکشہ تیار کرنیوالی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پینٹ ورکشاپ کی چھت گرگئی چھت تلے دب کر تین مزدور جاں بحق ہوگئے بتایا گیا کہ مذکورہ موٹرسائیکل رکشہ تیار کرنیوالی فیکٹری میں سیکورٹی آلات نہ ہونے اور پینٹ ورکشاپ میں ہیٹ زیادہ ہونے سے ایل پی جی سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پینٹ ورکشاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اس قدر تیز تھی کہ پینٹ ورکشاپ کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ مین تین مزدوروقاص ، رفیق اور کاشف چھت تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پاکر مزدوروں کی نعشیں نکال لیں ذرائع نے بتایا کہ زوردار دھماکہ سے زمین بوس ہونیوالی چھت تقریباً ایک کینال سے زائد ایریا پر مشتمل تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن