سپریم کورٹ : شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست منظور، سماعت کل ہو گی
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر دی ہے ۔ منگل کو سپریم کورٹ نے (ن) لیگی رہنما ملک شکیل اعوان کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بینچ کل 21 ستمبر کو کرے گا۔