شاہد خاقان نے وزراءنہیں ٹرمپ کے بیان کی تائید کی: خورشید شاہ
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کی جانب سے گھر کو ٹھیک کرنے کے بیان پر کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وزراءکی نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تائید کی ہے ، شاہد خاقان عباسی ،خواجہ محمد آصف اور احسن اقبال شامل تھے تو انہوں نے اس وقت گھر کو ٹھیک کرنے کی بات کیوں نہیں کی ، اداروں کے درمیان تصادم دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیں سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک پریس کلب انتظامیہ کو دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح کراچی پریس کلب کےلئے سالانہ گرانٹ سندھ حکومت نے بجٹ میں شامل ہیں‘ اسی طرح نیشنل پریس کلب کی گرانٹ بھی سالانہ بجٹ میں شامل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گھر کو ٹھیک کرنے میں ناکامی ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری سابق وزیرداخلہ پر بھی جاتی ہے ، اداروں میں نہیں حکومت کے اندر تضاد ہے جس سے مشکلات بڑھیں گی ، گھر کو ٹھیک کرنے کے بیان سے دشمنوں کو فائدہ ہوگا ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ، ہماری فورسز اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کچھ گڑبڑ ضرورہے۔ اداروں کے درمیان تصادم دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے ۔