زرداری کو بھی جیل میں ڈلوائیں گے، نواز شریف اب لندن سے ٹیلیفونک خطاب کیا کریں گے:عمران
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حیدر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملکی ادارے تباہ کئے۔ ایک تو گیا اب آصف زرداری کو بھی جیل میں ڈلوائیں گے۔ ملک کے سب سے بڑے دشمن نواز شریف اور زرداریہیں، سابق صدر ایک لاکھ ایکڑ زمین اور 19شوگر ملوں کا مالک ہے۔ زرداری لندن فرانس اور ویٹی میں مخلات کا مالک ہے، زرداری بمبینو سینما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے اور ان کے پاس ڈیڑھ سو ایکڑ زمین تھی۔ نواز شریف اور آصف زرداری نے میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا کیا، سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے، اللہ تعالیٰ آپ کی حالت کبھی نہیں بدلے گا جب تک آپ جدوجہد نہ کریں۔ حیدر آباد والو! آپ کے حالات بگڑے ہیں ٹھیک نہیں ہوئے، خطے میں اتنی گندگی نہیں دیکھی جو راستے میں دیکھی ہے مک مکا کی وجہ سے پاکستان برصغیر میں سب سے پیچھے رہ گیا بنگلہ دیش اور بھارت پاکستان سے آگے نکل گئے عوام غریب اور ان دونوں خاندانوں کے بچے امیر ہو گئے ہیں نیب ایف بی آر اور ایف آئی اے ٹھیک کام کرے تو دونوں پکڑے جاتے ہماری حکومت آئی تو کسی کو نوکریوں کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔ سندھ والو! آپ نے ظالموں کا مقابلہ کرنا ہے۔ بلاول بھٹو میں کیا خصوصیت ہے جو پارٹی کے چیئرمین بن گئے، بلاول سے سوال ہے کہ کیا تم نے کبھی ایک گھنٹہ بھی نوکری کی؟۔ جدوجہد کرکے لیڈر بنتے ہیں آپ کے نانا نے جدوجہد کی تھی وہ ملک کے گاﺅں، شہروں میں گئے عوام سے رابطہ کیا۔ زرداری سے سوال ہے کہ اور کتنا پیسہ کھا¶ گے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی تقریروں کی طرح بلاول ہاتھ ہلا دیتے ایسے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔ بلاول کوئی ایسی جگہ بتا دیں جہاں ایک کلو میٹر پیدل چلے ہوں، بلاول نے کبھی پھوپھو سے پوچھا کہ کیا جادو کیا جو اربوں پتی بن گئیں۔ اب نواز شریف بھی لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا لندن میں دو گاڈ فادر اکٹھے ہو گئے ہیں۔ مریم نواز نے بھی عدلیہ کے خلاف مہم چلائی۔ ظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے بار بار سندھ آ¶ں گا سندھ میں میرٹ کا نظام لائیں گے۔ جلسہ سے شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد والو! آپ نے دل جیت لیا۔ میں غریبوں اور ملک میں انقلاب کی آواز ہوں، اداروں کیخلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لی جائے گی۔ یہ اپنی بنائی ہوئی نیب کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ اگر ملک سے کرپشن ختم نہ ہوئی تو غریب کو حقوق نہیں ملیں گے۔ رانا ثناءاللہ کو دیکھو، کیا وزیر ایسا ہوتا ہے۔ چوروں اور ڈاکو¶ں سے صرف عمران خان نجات دلا سکتا ہے۔