• news

عوام نے منفی سیاست کرنےوالوں کو ہر بار مسترد کیا شہباز شریف: نثار سے ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ جس میں عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام نے ہر بار مسترد کیا ہے۔ ملک محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔ اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت، دیانت، امانت اور محنت سے عبارت ہے۔ سی پیک کے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ سی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا ہے۔ عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ رکن اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہ کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی اور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ ن کی سیاست کا نصب العین ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت نے یہ حق شہریوں کو لوٹانے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایک بڑا پروگرام بنایا ہے لہذا متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پیشہ ورانہ انداز اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے امور کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلاح عامہ کے اس بڑے منصوبے میں غلطی کی کوئی گنجائش موجود نہیں متعلقہ محکموں اور اداروں کو نتائج دینا ہوں گے تساہل سے کام نہیں چلے گا ۔ جرمن وفد سے وزیراعلیٰ کی ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جرمن کمپنی نے پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے توانائی کے متعدد منصوبوں کو برق رفتاری کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے جس کے باعث ہزاروں میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے پاور پلانٹس ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں پنجاب حکومت نے توانائی کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 1200 میگا واٹ کا نیا گیس پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے پنجاب ہا¶س میں ملاقات کی۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں اہم قومی امور اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری نثار نوازشریف کے سٹپ ڈا¶ن ہونے کے بعد پارٹی کی قیادت ایسے ہاتھوں میں دینا چاہتے ہیں جس کے اسٹیبلشمنٹ سے بھی تعلقات کار اچھے ہوں‘ دوسری طرف شریف خاندان کو اداروں سے تصادم کی راہ پر چلنے سے روک رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان بڑی حد تک پرامید دکھائی دیتے ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے پارٹی کی اعلی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی جگہ میاں شہبازشریف کو پارٹی کا صدر بنوانا چاہتے ہیں اگرچہ ابھی تک میاں نوازشریف نے پارٹی کے نئے صدر کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اس بارے میں ”ابہام“ پایا جاتا ہے۔دونوں رہنما¶ں نے پارٹی امور کو مفاہمت سے چلانے پر اتفاق رائے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن