لاہور میں عالمی معیار کا ٹینس کورٹ تیار‘ اعصام الحق نے افتتاح کیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا۔ٹینس سٹار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بنایا گیا ٹینس کورٹ عالمی معیار کے عین مطابق ہے، یقین نہیں آ رہا کہ لاہور میں اس معیار کا ٹینس کورٹ بن گیا ہے۔ پاکستان میں ہوا تو اسی کورٹ میں ٹریننگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے رول ماڈل بننا چاہتا ہوں۔ امید ہے ملکی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں عالمی ٹینس مقابلے بحال ہوں گے۔ ٹینس سٹارز یہاں آ کر کھیل سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ کمپلیکس بنایا جا چکا ہے جہاں سوئمنگ کے عالمی کوچز نے پاکستانی سوئمرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، منتخب سوئمرز کو مزید ٹریننگ کیلئے انگلینڈ بھجوایا جائےگا۔