• news

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان آج کھلاڑیوں کو فکسنگ کیخلاف لیکچر دینگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) میچ فکسنگ میں چھ ماہ کی سزا پوری کرنے والے فاسٹ باولر محمد عرفان آج قذافی سٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں کو فکسنگ کے خلاف لیکچر دیں گے۔ پی سی بی نے محمد عرفان کو کل قذافی سٹیڈیم طلب کر رکھا ہے۔ پی سی بی کے ری ہیب پروگرام کے تحت عرفان قومی کھلاڑیوں کو سری لنکا سیریز کیمپ میں لیکچر دیں گے۔ پی سی بی انٹی کرپشن ایونٹ نے دراز قد کے فاسٹ باولر کو ہدایت کی ہے کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے لیکچر دیں تاکہ ان کا ری ہیب پروگرام مکمل ہو سکے۔ واضح رہے کہ محمد عرفان پر بکی سے رابطہ کے بارے میں آگاہ نہ کرنے پر چھ ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن