• news

مقدس جگہوں پر ٹھیکے داروں کا راج

مکرمی! پاکستان میں بہت سے تاریخی مقامات ہیں جو پاکستان کی ثقافت کا واضح عکس پیش کرتے ہیں اور غیرملکی سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتے ہیں لیکن کچھ لالچی اور خودغرض لوگوں نے ان جگہوں پر اپنا راج جمایا ہوا ہے۔ ان ہی میں سے ایک جگہ بادشاہی مسجد بھی ہے جو اپنی منفرد تعمیر اور تزئین و آرائش کی وجہ سے دنیا میں الگ پہچان رکھتی ہے جبکہ وہاں موجود ٹھیکیدار اپنی مرضی سے ہر کسی سے قیمتیں وصول کرتے ہیں اور ان قیمتی اور انمول اثاثوں کی قیمت لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہاں موجود ٹھیکیدار انتہائی زیادہ قیمت پر جوتیاں اپنے پاس رکھتے ہیں اور اگر کوئی سوال کرے تو بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ان معاملات پر غور کرتے ہوئے ایسے خودغرض اور لالچی ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ وہ لوگ جو ان تاریخی مقامات کو دیکھنے اور اپنی تاریخ جاننا چاہتے ہیں وہ ان ٹھیکیداروں کی وجہ سے اس جگہ کا منفی عکس نہ لے جائیں۔ (فریحہ طیبہ۔ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن سمن آباد لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن