پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نے این اے 4کے ضمنی انتخابات کیلئے اسد گلزار کو نامزد کردیا
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) آصف علی زرداری کے زیر صدارت پیپلزپارٹی کے پی کے اہم اجلاس میں حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی طرف سے اسد گلزار خان کو پارٹی ٹکٹ کے لئے نامزد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسد گلزار خان کے والد گلزار خان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ اسد گلزار خان کی کامیابی کے لئے دن رات کام کریں۔