لاہور‘ جڑانوالہ : آئی ٹی کے طالبعلم 5بچوں کے باپ سمیت 4افراد کی خود کشی
لاہور/جڑانوالہ/بھکر (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) غالب مارکیٹ کے علا قہ میںگھر سے آئی ٹی کے طالبعلم کی کنپٹی پر گولی لگی نعش ملی ہے۔ نعش کے پاس سے گن بھی ملی ہے ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کر اکر قتل اور خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اکرام پارک کا رہائشی 27سالہ نعمان آئی ٹی کا طالبعلم تھا ۔اس کے گھر والے کسی کام سے سے باہر گئے ہوئے تھے۔چند گھنٹوں بعداہلخانہ جب واپس پہنچے تو گھر میں کمرے میں نعمان کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ نعمان کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔ اصل حقائق تفتیش اورپوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے ۔ پو لیس نے نعمان کا مو با ئل فو ن بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ دریں اثناء مناواں کے رہائشی 36سا لہ ارشد علی جو 5بچو ں کا با پ تھا اور اس نے پہلی بیو ی کی وفات کے بعد دوسر ی شا دی کر لی تھی۔ارشد کا اپنی دوسری بیو ی سے اکثر جھگڑ ا رہتا تھا۔چند روز قبل اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے آگئی تھی ۔ارشد نے روٹھی بیوی کو منا نے کی بہت کوشش کی مگر اس کی بیوی نہ مانی دلبرداشتہ ہو کر چھت سے نکلے سریے سے پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ منا واں پو لیس کے مطابق ارشد کی دوسر ی بیو ی بھی اس سے طلا ق لے کر چلی گئی تھی مایوس ہو کر خودکشی کر لی ہے ۔ قبل ازیں تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر 127 گ ب کے شہباز بھٹی کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی۔ گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی گائوں739 گ ب کے تیس سالہ محمد افضل کا کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے لے جایا جا رہا تھا‘ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔