• news

میرے خاوند کا گردہ نکال کر قتل کیا گیا، بیوہ کی درخواست پر تھانہ صدر گوجرانوالہ میں مقدمہ درج

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )قرض اتارنے کیلئے گردہ بیچنے والا تین بچوں کا باپ محنت کش جان کی بازی ہار گیا، ملزمان نعش گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ صدر پولیس نے بیوی کی مدعیت میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ جنڈیالہ باغوالہ میں بھٹہ خشت پر ملازمت کرنے والے 3 بچوں کے باپ خضر حیات کو15ستمبر کو مبینہ ملزمان سجاد، اللہ دتہ اور شبیر اپنے ساتھ لاہور لے گئے، اگلے روز نعش ایمبولینس میں ڈال کر لائے اور گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے محنت کش کی بیوی فیض بی بی نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے مزید الزام عائد کیا کہ ملزمان نے ناصر بٹ ایجنٹ اور نامعلوم ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ ملکر خضر حیات کا گردہ نکال کر قتل کردیا۔ ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قرضہ اتار نے کیلئے محنت کش خضر حیات کی گردہ فروش گروہ کے ساتھ2 لاکھ 80 ہزار میں ڈیل ہوئی تھی۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پو لیس کا کہنا تھا کہ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن