• news

.بھارت سے دھمکی آمیز کال کا مقدمہ تھانہ ائرپورٹ میں درج کرلیا گیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ نے اے ایس ایف کے انسپکٹر کی مدعیت میں بھارت سے دھمکی آمیز کال کا مقدمہ درج کرلیا انسپکٹر اشفاق نے پولیس کو بتایا کہ میں جرار کمپنی میں ڈیوٹی پر تھا کہ مجھے کال آئی جس نے بتایا کہ میں انڈیا سے بول رہا ہوں تمہارے لاہور ائرپورٹ میں بم لگایا ہوا ہے جس کے ساتھ ہی اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن