• news

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس :53.6 ارب کے 24 منصوبے منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) منصوبہ بندی کمیشن کے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 53 ارب 60 کروڑ لاگت کے حامل 24 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ 27.1 ارب کے تین منصوبے حتمی منظوری کے لئے ایکنگ کو بھیجے گئے۔ اجلاس میں توانائی کے متعلق 18.8 ارب روپے‘ آبی وسائل سے متعلق ایک ارب 18 کروڑ روپے‘ ماحولیات سے متعلق 3 ارب 80 کروڑ روپے اور مواصلات کے لئے 14 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبوں کو منظور کیا گیا۔ سندھ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 88 کروڑ لاگت کے منصوبے منظور کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن