حکومتوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا: فوزیہ صدیقی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی تحریک کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ایک خط میں پاکستانی صحافیوں کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرائی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 23ستمبر کو ساتواں سال مکمل ہوجائے گا۔اپنے خط میں کہاکسی کو یہ معلوم نہیں کہ ایک پاکستانی شہری امریکی جیل میں کس حالت میں ہیں۔2010 میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوزخمی حالت میں عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔ موجودہ اور سابق حکومتوں کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کے لئے مواقع ملے لیکن انہوں نے ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔