• news

..عمران خان اداروں اور عدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹیں: پرویزملک،عمران نذیر

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ووفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کے پیچھے چھپ کر سیاست نہ کریں ، نہ ہی سپریم کورٹ کو سیاست میں گھسیٹیں، سیاست کرنی ہے تو کھل کر سامنے آئیں،ن لیگ کے ووٹ کم نہیں ہوئے بلکہ پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ووٹ پڑھنے ہی نہیں دیئے،عمران خان پاکستان کے اعلیٰ اداروں کو سیاست میں لا کر کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں؟ن لیگ اداروں کے تحفظ جبکہ پی ٹی آئی اداروں کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،سید توصف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجیدچن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن