• news

حکومت تحفظ ختم نبوت کیلئے کردار ادا کرے: علامہ ممتاز اعوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاکستان ختم نبوت گلبرگ یونٹ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد سیدہ فاطمتہ الزہرہ ورکشا چوک گلبرگ میں امیر مرکز مولانا پیر سلمان منیر کی صدارت میں ہوئی جس سے علامہ محمد ممتاز اعوان‘ مفتی عاشق حسین رضوی‘ شیخ محمد نعیم بادشاہ سلفی‘ علامہ کاظم رضا نقوی‘ حافظ شعیب الرحمن قاسمی اور عمر ممتاز اعوان نے خطاب میں مطالبہ کیا کہ قادیانی لوگوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور اس ضمن میں غیور مسلمانوں کے اندر پائے جانے والے شدید اضطراب کو دور کیا جائے۔ اگر حکمرانوں نے اپنی آنکھیں بند رکھیں تو تمام مسالک کی دینی جماعتیں اور قائدین ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن