نیلما ناہید درانی کی کتاب ”بلجیم میں بیس دن“ کی الحمرا میں تقریب پذیرائی
لاہور (کلچرل رپورٹر) ادارہ خیال و فن پاکستان کے زیراہتمام ادیبہ نیلما ناہید درانی کی نئی کتاب ”بلجیم میں بیس دن“ کی تقریب پذیرائی الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوئی۔ صدارت دانشور سلمیٰ اعوان نے کی جبکہ مہمانوں میں طاہر انور پاشا‘ پروفیسر مسرت کانجوئی‘ شہباز راشد لاہوری‘ مقصود چغتائی‘ آغا امیر حسین‘ ڈاکٹر صغرا صدف‘ نوشی گیلانی‘ شاہدہ دلاور شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے نیلما ناہید درانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا میں رشتوں کی بے قدری اور بے حسی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔کتاب میں جن حالات کا ذکر کیاگیا وہ ناقابل یقین اور رونگٹے کھڑے کرنے والے ہیں۔ مصنفہ نیلما ناہید درانی نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بے حد شکرگزار ہیں جنہیں دیارغیر میں اپنی بوڑھی اور بیمار ماں کا دن رات خدمت کا موقع ملا اور شیطانی قوتوں کے خلاف نبردآزما ہوئیں۔