ن لیگ ملکی اداروں کیخلاف مسلسل سازشیں کر رہی ہے: تحریک انصاف
لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ تاخیری حربوں کے باوجودنواز خاندان احتساب سے بچ نہیں پائے گا،لندن فرار ہونے والوں کو لوٹ مار کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز حکومت نے ملک کا بےٹرا غرق کر دےا ہے، ملکی اداروں کے خلاف مسلسل سازشےں کی جا رہی ہے، ملک و قوم کو قرضوں تلے دبا دےا ہے حکومت ڈنگ ٹپاﺅ پالےسی پر عمل پےرا ہے۔ غلام محی الدےن دےوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حلقہ اےن اے 120 کے انتخابات مےں بھرپور سےاسی قوت بن کر ابھری ہے۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کشتی میں شگاف پڑ چکا ہے تمام تر سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود (ن) لےگ کو پہلے سے کم ووٹ ملے ہیں۔ رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ کرپٹ مچھلیوں کے سمندر میں یاسمین راشد نے تن تنہا مقابلہ کیا ہے۔ تبسم انور وہرہ نے (ن) لےگ اےن اے 120 کے الےکشن مےں 29000 ہزار بوگس دو نمبر ووٹوں کے ذرےعے الےکشن جےتی ہے۔