• news

اکرم ساہی پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس لاہور جم خانہ کلب میں منعقد ہوا جس میں اگلی چار سالہ مدذت کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ میجر جنرل (ر) اکرام ساہی کی زیر صدارت اجلاس میں فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے اگلی چار سالہ مدت کے لیے بھی موجودہ عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا جس میں میجر جنرل (ر) اکرم ساہی صدر فیڈریشن، محمد ظفر سیکرٹری جنرل جبکہ اصغر علی گل خزانچی ہونگے۔ بریگیڈئر غلام جیلانی سینئر نائب صدر، بریگیڈئر (ر) محمد شفیع غازی، ندیم آفتاب سندھو، حبیب الرحمان، قیصر محمود خان، لیفٹیننٹ کرنل (ر) کریم احمد شاہ، ڈاکٹر شاہین خان اور حمیرا محمود خان نائب صدور، راشد محمود بٹ جوائنٹ اور مس سیمی رضوی جوائنٹ سیکرٹری، سید زین العابدین ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے عہدہ پر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں محمد عمران اختر، انجینئر سیف السلام آفریدی، چوہدری رشید احمد، گروپ کیپٹن عامر نواز، میجر غلام شبیر، انجم شہزاد، کمانڈر ناصر محمود، لیاقت علی کے علاوہ خواتین میں شاہینہ اشتیاق، عابد تنویر، شبانہ اختر شامل ہیں۔اجلاس کے اختتام پر فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے انہیں دوبارہ صدر کے عہدہ پر منتخب کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر عمل کر کے ہی اتھلیکٹس کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ میری تمام فیڈریشن ممبران سے درخواست ہے کہ وہ میرٹ اور ڈسپلن پر کسی طور پر سمجھوتا نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن