• news

پاکستان کیخلاف سیریز، سری لنکا کے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود دنیش چندی مل کپتان برقرار، آل راونڈر اینجلو میتھیوز پنڈلی کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ۔ اٹھائیس ستمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکن سکواڈ میں دو نئے کھلاڑیوں سمرا وکراما اور روشن سلوا کو پہلی بار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلے باز نیروشن ڈیکویلا، لہیرو تھری مانے، کوشال سلوا اور کوشال مینڈس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔دنیش چندی مل کپتانی کرینگے ۔سکواڈ میں دنیش چندی مل کپتان ‘لہیرو تھریمانے ‘دیمتھ کرونا رتنے ‘کوشال سلوا‘کوشال مینڈس‘سمرا وکرما‘روشن سلوا‘نیروشن ڈکویلا‘رینگنا ہیراتھ ‘لکشن سنداکن ‘دلروان پریرا‘سرنگا لکمل ‘نعوان پرادیپ ‘وشوا فرنینڈو اور لہیرو گاما گے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن