• news

انٹر سکولز و کالجیٹ گیمز کے نئے شیڈول کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں انٹر سکولز و کالجیٹ گیمز کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق میگا ایونٹ یکم سے 5 نومبر تک صوبائی دارلحکومت لاہور میں منعقد ہوگا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام سکولز اور کالجز کو گیمز میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کے نام 15 اکتوبر تک رجسٹرڈ کرائیں۔ واضح رہے کہ انٹرسکولز اور کالجز گیمز میں کھیلوں کے 17 ایونٹ کرائے جائیں گے جن میں مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے سکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن